یوپی مہاگٹھ بندھن کا لیڈر بی جے پی میں شامل

Shams Tabrez Qasmi

Shams Tabrez Qasmi

04 April 2019 (Publish: 01:57 PM IST)

نئی دہلی 3 مارچ( آئی این ایس انڈیا )
سماج وادی پارٹی کے دو رہنما بدھ کو بی جے پی میں شامل ہوئے جن میں اتر پردیش سے سابق وزیر رام سکل گوجر اور سابق ممبر اسمبلی راجندر سنگھ شامل ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ان کا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ نریندر مودی حکومت کی قبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ آج بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنماو¿ں میں سابق مرکزی وزیر اپےندر کشواہا کے قریبی سمجھے جانے والے آ رایل ایس پی لیڈر شیوراج سنگھ بھی شامل ہیں۔ یہ لیڈر بی جے پی کے سیکرٹری جنرل بھوپندر یادو اور انل جین اور پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔ بی جے پی کو امید ہے کہ گوجر اور راجندر سنگھ کے پارٹی میں شامل ہونے سے الیکشن میں فائدہ ہو گا۔ واضح ہو کہ گوجر آگرہ سے ہیں جبکہ سنگھ فتح آباد سے ہیں۔ گوجر نے کہا کہ:’ مودی حکومت نے کافی ترقیاتی کام کئے ہیں ،اور ملک کی ’اقتصادی ‘اور فوجی طاقت کو مضبوط بنانے کی سمت میں ٹھوس’ اقدامات‘ کئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top